ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے عراق میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے لیے صرف دس لاکھ کااعلان کیا

مودی نے عراق میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے لیے صرف دس لاکھ کااعلان کیا

Wed, 04 Apr 2018 00:32:24    S.O. News Service

نئی دہلی3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)اپوزیشن چارسال تک سرکارپرگمراہ کرنے کاالزام لگاتارہاہے ۔اس نے ہررشتے دارکودودوکروڑدینے کامطالبہ کیاتھالیکن دوزیراعظم نریندر مودی نے عراق میں مارے گئے تمام 39 ہندوستانیوں کے رشتہ داروں کو10 10 لاکھ روپے کاہی کا اعلان کیا ہے۔ اس کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے ۔ جنگ زدہ عراق میں مارے گئے 39 ہندوستانیوں میں سے 38 کی باقیات خصوصی طیارے سے بھارت لائی گئی اور ہلاک شدگان کے حوالے کیا گیا ۔ دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 40 میں سے 39 بھارتی مزدوروں کا انہوں نے قتل کر دیا تھا ۔ عراق میں مارے گئے 39 ہندوستانیوں میں سے 27 پنجاب، چار ہماچل پردیش، چھ بہار اور دو مغربی بنگال کے رہنے والے تھے۔ واضح ہو کہ کل ہی ہندوستانی ہلاک شدگان کے متعلق مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ تمام مزدور غیر قانونی طور پر عراق گئے تھے ۔ 


Share: